Shohar Ki Mohabbat Pane Ka wazifa-Dua Aur Rohani Amal ہمارا یہ موضوع ان خواتین کے لئے ہے جن کے شوہر بے معنی باتوں پر بیوی کو ذلیل کرتے ہیں اور اس کی خدمات اور خلوص کی قدر نہیں کرتے اور اسی بنا پر بیوی کے دل میں شوہر کے لئے نفرت پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور یہی نفرت بڑھتے بڑھتے میاں بیوی میں ایسی نا اتفاقی پیدا کرتی ہے کہ بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ شوہر بیوی کو ذلیل کیوں کرتے ہیں؟ شوہر کا بیوی کو ذلیل کرنے کی سب سے بڑی وجہ احساس کمتری ہے کیونکہ شادی کے بعد ہر شوہر اپنی بیوی کی نظروں میں افٖضل ہونا چاہتا ہے مگر ایسے شوہر جن کو اپنے سے زیادہ با شعور، خوبصورت، سلیقہ شعار، تعلیم یافتہ، ہنر مند اور خاندانی بیوی مل جائے تو شوہر میں احساس کمتری کا عنصر مزید بڑھ جاتا ہے۔ یہی احساس کمتری شوہر کے دل و دماغ کو ہمیشہ بے چین رکھتی ہے اور اس بے چینی کو دور کرنے کے لئے وہ بیوی کو ذلیل کر کے ذہنی سکون حاصل کرتا ہے جس سے دوسرے افراد کو بھی اس بہو کو ذلیل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ شوہر کا بیوی کو ذلیل کرنے کی دوسری وجوہات میں بد نظری، بدعملیات وغیرہ کی صورت میں موجود نحس اثرات ہوتے ہ...